۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قدس

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: مسلمانوں کی مزاحمت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے اسرائیل نابود ہو گا اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کی نابودی کے متعلق پیشنگوئی کوئی سیاسی تجزیہ اور تحلیل نہیں ہے بلکہ وعدہ قرآنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ طباطبائی نژاد نے یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسئلہ قدس امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی یادگار ہے اور اوائل انقلاب میں ہی انہوں نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا دن قرار دے کار فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے ملک کے لوگ ہر سال اس دن کو گزشتہ سال کی نسبت بہتر انداز میں مناتے ہیں اور قدس ریلیوں میں شرکت کر کے غاصب صہیونیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں البتہ اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی طرح قدس ریلی کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: غاصب صہیونی تمام اسلامی ممالک پر تسلط حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا نعرہ ہے "نیل تا فرات"۔ لیکن اس دن کو یوم قدس قرار دینے کے ۴۲ سال گزرنے کے بعد بھی غاصب صہیونیوں کی کوئی آرزو پوری نہیں ہوسکی ہے۔ یقینا وہ مایوس ہیں اب وہ فلسطین میں بھی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ "نیل سے فرات تک" قبضہ کرنے کا ان کا خواب پورا ہونا تو بہت دور کی بات ہے۔

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے کہا: امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کی نابودی کے متعلق پیشنگوئی کوئی سیاسی تجزیہ نہیں ہے بلکہ یہ وعدہ قرآنی ہے اور ان شاء اللہ وعدۂ قرآنی کے مطابق فتح و کامرانی آخرکار مسلمانوں کو نصیب ہو گی۔

انھوں نے کہا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ غاصب صہیونی حکومت اپنی کابینہ تک تشکیل دینے میں بھی مکمل ناکام ہے۔ جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ جس اسلامی ملک پر چاہیں حملہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .